ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موت سے 12 دن پہلے سنندا پشکر نے لکھا تھا ، اب صرف موت کی تمنا

موت سے 12 دن پہلے سنندا پشکر نے لکھا تھا ، اب صرف موت کی تمنا

Tue, 29 May 2018 11:43:30    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سنندا پشکر معاملہ میں دہلی پولیس کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر اتل کمار شریواستو نے ایک کویتا کا ذکر ہے ۔ موت سے کچھ دن پہلے یعنی 5 جنوری 2014 کو سنندا پشکر نے اپنے شوہر کو ای میل میں لکھا تھا ، مجھے جینے کی خواہش نہیں ہے ، میں صرف موت کی تمنا کررہی ہوں ۔ جارچ شیٹ کے صفحہ نمبر 270 پر اس کویتا کا ذکر ہے ، جسے دہلی پولیس نے تھرور کے خلاف پہلا براہ راست ثبوت بتایا ہے۔

اسپیشل پراسکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ سنندا پشکر کے جسم پر موت سے پہلے چوٹ کے نشان تھے ، جو کہ پوسٹ مارٹم میں بھی سامنے آئے ۔ جب انہیں اسپتال لے جایا گیا تو انہیں تیز بخار تھا ۔ دہلی پولیس نے تھرور پر آئی پی سی کی دفعہ 498 اے ( تشدد) اور 306 ( خودکشی کیلئے اکسانے ) کے الزامات عائد کئے ہیں۔ دفعہ 498 اے کے تحت زیادہ سے زیادہ تین سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ دفعہ 306 کے تحت زیادہ سے زیادہ 10 سال جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

دہلی پولیس نے یکم جنوری 2015 کو آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ۔ تھرور کو اس معاملہ میں اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ششی تھرور نے 14 مئی کو چارج شیٹ داخل کئے جانے پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ سنندا کو جاننے والا کوئی بھی نہیں مانے گا کہ وہ خودکشی کرسکتی ہے۔

تھرو ر نے مزید لکھا تھا کہ اگر چار سال سے زیادہ وقت کے بعد جانچ اس نتیجہ پر پہنچی ہے تو یہ دہلی پولیس کے طریقے کو اچھا نہیں بتاتی ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ سال 2017 کے اکتوبر میں قانونی افسر نے دہلی ہائی کورٹ میں بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کسی کے خلاف کچھ بھی نہیں پایا ہے اور اب چھ مہینے کے بعد کہتے ہیں کہ میں نے خودکشی کیلئے اکسایا ہے ، یہ قابل یقین نہیں ہے۔


Share: